تلنگانہ

جگتیال میں بی آر ایس لیڈر پارٹی ریالی کے دوران رقص کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک سے فوت ہوگئے

جگتیال  _ یکم اپریل ( اردولیکس) تلنگانہ کے جگتیال میں ٹی آرایس پارٹی کے ایک مقامی لیڈر کو رقص کرتے ہوئے ہارٹ اٹیک آگیا جس سے ان کی موت ہوگئی۔ جن کی شناخت بنڈاری نریندر کی حیثیت سے ہوئی ہے جو جگتیال کے 33 ویں وارڈ کونسلر کے شوہر بتائے گئے ہیں۔ ابتدائی اطلاعات کے مطابق آج جگتیال میں ٹی آر ایس پارٹی کا اجلاس مقرر تھا جس میں رکن کونسل کویتا شرکت کے لئے پہنچی تھی اجلاس کے شروع ہونے سے قبل تلنگانہ تلی کے پاس پارٹی قائدین اور کارکنوں نے جشن منایا جس میں رقص بھی کیا گیا۔ اس دوران بنڈاری نریندر رقص کرتے ہوئے فوت ہوگئے۔ان کی اچانک موت کے بعد پارٹی نے اجلاس کو ملتوی کردیا اور کویتا متوفی لیڈر کے مکان پہنچ کر پرسہ دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button