جنرل نیوز

کوہیر ریلوے گیٹ تا بیدر بیس سڑک کے تعمیراتی کام تیزی سے تکمیل کی طرف گامزن : نمائندہ سرپنچ شیخ جاوید 

کوہیر -26 مئی (اردو لیکس) حلقہ اسمبلی ظہیر آباد کے کوہیر میجر گرام پنچایت نمائندہ سرپنچ شیخ جاوید نے آج پنچایت راج ڈپٹی اور اے ای کے ہمراہ ریلوے گیٹ کوہیر تا بیدر بیس چوراستہ سڑک کے تعمیراتی کاموں کا معائنہ کیا، واضح رہے کہ آج اس سڑک پر ڈامبر کی پرت بچھانے کا مرحلہ شروع ہوچکا ہے اس موقع پر نمائندہ سرپنچ نے کہا کہ یہ سڑک کافی خستہ حال ہوچکی تھی، جسکی بناء پر معتدد مرتبہ ریاستی وزہر ہریش راو، رکن پارلیمان ظہیر آباد بی بی پاٹل اور رکن اسمبلی ظہیر آباد کے مانک راو سے نمائندگی کی گئی تھی، جس پر جائزہ لیتے ہوئے ارباب مجاز نے منظوری دی تھی، اس سڑک کا کام تیزی کے ساتھ تکمیل کی طرف جاری ہے،

 

شیخ جاوید نے کہا کہ پولیس اسٹیشن چوراہا تا سرکاری دواخانہ سی سی سڑک بھی منظور ہو چکی ہے،اور چند دن قبل اس کا ٹنڈر بھی ہوچکا ہے اور بہت جلد اس سڑک کے بھی تعمیراتی کاموں کا آغاز عمل میں آئیگا،

 

نمائندہ سرپنچ شیخ جاوید نے کوہیر کی ان سڑکوں کی منظوری پر ریاستی وزیر ہریش راو، رکن پارلیمان بی بی پاٹل اور رکن اسمبلی مانک راو کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button