مضامین

نعت رسولﷺ

ذکرِ آقا دعا ہوگیا ہے

یہ تو اک معجزہ ہوگیا ہے

 

جس کو نسبت ملی مصطفٰی سے

خاک تھا کیمیا ہوگیا ہے

 

کر لیا جس نے راضی نبی کو

اس سے راضی خدا ہو گیا ہے

 

راہِ سنت پہ ہر چلنے والا

رہبر و رہ نما ہو گیا ہے

 

ہر نشانِ قدم مصطفٰی کا

خلد کا راستہ ہو گیا ہے

 

ان کے عاشق کی چشمِ کرم سے

راہزن پارسا ہو گیا ہے

 

دشمنی کرکے غوث ورضاسے

ان کا چہرہ سیہ ہو گیا ہے

 

نعت گوئی کا فن ہم کو "زاہد”

عشقِ شہہ سے عطا ہوگیا ہے

محمد زاہد رضا بنارسی

دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج،بھدوہی (یوپی) بھارت

______________________________

نعت پاک

جو شفیعِ بروز محشر ہے

شکر ہے وہ ہمارا رہبر ہے

 

میرے ہونٹوں پہ نعتِ سرور ہے

کتنا اعلٰی مرا مقدر ہے

 

جس نےخوشبو مدینے کی پائی

نازاں اس پہ گلاب وہ عنبر ہے

 

اس میں ہوتا ہے ذکرِ آلِ نبی

کیا یونہی میرا گھر معطر ہے

 

یہ مدینہ ہے میرے آقا کا

خلد جیسا یہاں کا منظرہے

 

آقا آئے ہیں بخشوانے کو

مجھ سا عاصی جو پیشِ داور ہے

 

درس دیتا ہے دین کا جو بھی

ہم سبھی میں وہ سب سے بہترہے

 

مال و زر اور یہ زندگی "زاہد”

ان کی عظمت پہ سب نچھاور ہے

محمد زاہد رضا بنارسی

دارالعلوم حبیبیہ رضویہ گوپی گنج ،بھدوہی۔یوپی۔بھارت

متعلقہ خبریں

Back to top button