جرائم و حادثات

شراب کی ویان الٹ گئی۔ ہجوم شراب کی بوتلیں لوٹنے کیلئے امڈ پڑا: ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد: ریاست آندھراپردیش کے انکا پلی ضلع میں شراب کی ویان الٹ گئی۔ لوگ بیئر کی بوتلیں لینے کیلئے جھپٹ پڑے۔ شراب سے لدی ویان قومی شاہراہ پر انکا پلی-بیاورم کے مقام پر بے قابو ہوکر سڑک پر الٹ گئی۔ یہ واقعہ اناکاپلی شراب ڈپو سے نرسی پٹنم جاتے ہوئے پیش آیا۔ اس حادثے میں تقریباً 200 بیئر کی بوتلیں زمین پر گر گئیں۔ مقامی لوگ شراب کی بوتلیں لوٹ کر بھاگتے ہوئے نظرآئے۔ یہ منظروہاں موجود کسی شخص نے اپنے سیل فون میں قید کرلیا جو اب تیزی کے ساتھ وائرل ہورہا ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button