جرائم و حادثات
درگاہ کے عرس میں شرکت کے لئے جانے کے دوران خوفناک حادثہ ایک ہی خاندان کے 5 افراد ہلاک
حیدرآباد _ 6 جون ( اردولیکس) کرناٹک کے یادگیر ضلع میں ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ منگل کی صبح کی اولین ساعتوں میں ایک طوفان جیپ نے کھڑی ہوئی لاری سے ٹکرا گئی۔ اس حادثے میں پانچ افراد کی موت ہو گئی۔ 13 افراد شدید زخمی ہوگئے۔ یہ تمام زائرین ایک درگا کے عرس میں شرکت کے لئے جا رہے تھے حادثے کا شکار افراد ایک ہی خاندان سے تعلق رکھتے تھے
دریں اثنا، مرنے والوں کی شناخت آندھراپردیش کے نندیال ضلع کے ویلگوڈو گاوں سے تعلق رکھنے والوں کے طور پر کی گئی ہے۔ بتایا جاتا ہے کہ یہ حادثہ کلبگرگی میں درگاہ کے عرس میں شرکت کے بعد واپس ہونے کے دوران پیش آیا۔ مرنے والوں کی شناخت منیر (40)، نعمت (40)، رمیزہ بیگم (50)، مدثر شیر (12) اور سمی (13) کے طور پر کی گئی ہے۔ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا۔ مزید تفصیلات معلوم نہیں ہو سکی۔