تلنگانہ

تلنگانہ میں آر ٹی سی ہڑتال

حیدرآباد ۔تلنگانہ میں آر ٹی سی ملازمین کی ہڑتال کا بگل بج گیا ہے۔ آر ٹی سی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے اعلان کیا ہے کہ اس ماہ کی 22 تاریخ سے ملازمین ہڑتال پر جائیں گے۔

 

جے اے سی کے مطابق 13 مارچ کو ہی ہڑتال کا نوٹس حکومت کو دیا گیا تھا لیکن اب تک حکومت یا انتظامیہ کی جانب سے کوئی مثبت ردعمل سامنے نہیں آیا۔ اسی وجہ سے مجبوراً ہڑتال کا فیصلہ کیا گیا ہے۔جے اے سی کے نائب چیئرمین تھامن ریڈی نے بتایا کہ حکومت اور آر ٹی سی انتظامیہ کے سامنے 32 مطالبات رکھے گئے ہیں۔

 

ان میں اہم مطالبات یہ ہیں کہ آر ٹی سی کو مکمل طور پر حکومت میں ضم کیا جائے مزدور یونینوں کے انتخابات کرائے جائیں، اور ملازمین کو سرکاری ملازمین کے برابر تنخواہیں اور سہولیات فراہم کی جائیں۔

 

جے اے سی نے حکومت سے اپیل کی ہے کہ ہڑتال کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کئے جائیں ورنہ ریاست بھر میں بس خدمات متاثر ہونے کا امکان ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button