گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں داخلوں کا آغاز
کالج ہیلپ لائن سنٹر پر آن لائن درخواستوں کا ادخال

ظہیرآباد(اردو لیکس) محکمہ اعلیٰ تعلیم حکومت تلنگانہ اور کمشنر آف کالجیٹ ایجوکیشن کی جانب سے تعلیمی سال 26-2025 ڈگری سال اول میںDOST ویب سائٹ ڈگری آن لائن سروسز تلنگانہ کے ذریعے داخلوں کا آغاز ہوچکا ہے۔
گورنمنٹ ڈگری کالج کے پرنسپل پروفیسر محمد اسلم فاروقی کے پریس نوٹ کے بموجب کالج پر داخلوں کی رہنمائی کے لیے ہیلپ لائن سینٹر قائم کیا گیا ہے۔ کالج میں بی اے ٗ بی ایس ایس سی ٗ بی کام کمپیوٹر اپلی کیشن انگریزیٗ تلگو اور اردو میڈیم اور بی ایس سی ایم پی سی اور ایم پی سی ایس گروپس میں انگریزی اور تلگو میڈیم میں انٹر میڈیٹ کامیاب امیدوار داخلوں کے اہل ہیں۔ آن لائن درخواست داخل کرنے کے لیے طلباء کو چاہیے کہ وہ اپنے ساتھ آدھار سے منسلک مستقل فون نمبر رکھیں تاکہ داخلوں کے تمام مراحل کی تکمیل
تک اسی فون نمبر پر آنے والے او ٹی پی کو استعمال کیا جاسکے۔ آن لائن درخواست کے ادخال کے لیے طلباء کو اپنے تعلیمی اسنادات کی نقول جیسے بونافائیڈ سرٹفکیٹ ایس ایس سی اور انٹر کے میمو کی نقول انٹر کامیاب ہونے کا ہال ٹکٹ نمبر کاسٹ سرٹفکیٹ اور ماہ اپریل میں 2025 میں جاری تازہ انکم سرٹفکیٹ ساتھ رکھنا ہوگا۔ 200 روپے آن لائن فیس کی ادائیگی پر اسٹوڈنٹ لاگ ان نمبر کے ساتھ درخواست فارم کے ادخال کا سلسلہ شروع ہوگا ۔
شخصی اور تعلیمی تفصیلات کی خانہ پری کے بعد طلباء کو عثمانیہ یونیورسٹی گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد اور متعلقہ گروپ کا انتخاب کرنا ہوگا۔ ظہیر آباد کوہیر سداشیوپیٹ نارائن کھیڈ مرپلی سنگاریڈی کے بائی پی سی انٹر کامیاب طلباء گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں بی ایس سی ٗ بی کام کمپیوٹر اپلی کیشن اور بی اے نشستوں کا انتخاب کرسکتے ہیں۔ ایچ ای سے کامیاب طلبا بی اے میں داخلوں کے اہل ہیں۔ طلباء کو چاہیے کہ وہ مفت آن لائن درخواست کے ادخال کے لیے کالج پر موجود ہیلپ لائن سنٹر سے
استفادہ کریں درخواستیں 3 مئی سے 21 مئی تک داخل کی جاسکتی ہیں ،ویب آپشن10 مئی تا 22 مئی دئیے جاسکتے ہیں۔ پہلے مرحلے کے داخلوں کے لیےآن لائن سیٹ کنفرمیشن 30 مئی تا6 جون کیا جاسکتا ہے۔پہلے سال کے لیے کلاسوں کا آغاز ماہ جون کے اواخر میں ہوگا۔ گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں طلباء کو سرکاری اسکالرشپ کی سہولت دستیاب ہے۔کشادہ کمرہ جماعت انٹر نیٹ سہولت سے دستیاب کمپیوٹر لیب گیمس اور جم کی سہولت این ایس ایس اور ویمن امپاورمنٹ سیل اور تعلیم کے ساتھ مہندی ڈئزائن اور بیوٹیشن کے روزگار پر مبنی مہارت کے کورسز سکھائے جاتے ہیں۔
کالج کو نیاک سے بی پلس گریڈ حاصل ہے۔ انٹر کامیاب طلبا اور طالبات سے خواہش کی گئی ہے کہ وہ فوری گورنمنٹ ڈگری کالج ظہیر آباد میں داخلوں کا عمل مکمل کرلیں اور کالج کی تعلیمی سہولتوں سے استفادہ کریں۔