تلنگانہ
ہارٹ اٹیک سے اسسٹنٹ سب انسپکٹر کی موت۔ تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں واقعہ

محبوب آباد: حالیہ دنوں میں دل کا دورہ پڑنے سے ہونے والی اموات میں اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے منگل 29 اپریل کو دورانِ ڈیوٹی ایک اے ایس آئی کی ہارٹ اٹیک سے موت ہوگئی۔ضلع محبوب آباد میں پیش آیا۔مرپیڈہ پولیس اسٹیشن میں
اے ایس آئی کی حیثیت سے خدمات انجام دینے والے ہنمنتو نائک کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہوئی۔پولیس کے مطابق کھمم شہر میں رہائش پذیر ہنمنتو تعلقہ گارلا کے گاؤں مرری گوڑم سے تعلق رکھتے تھے اور مرپیڈہ پولیس
اسٹیشن میں تعینات تھے۔ منگل کو ڈیوٹی پر جاتے وقت اُنہیں دل کا دورہ پڑا۔ فوری طور پر ہاسپٹل منتقل کیا گیا مگر وہ راستے میں ہی دم توڑ گئے۔