مضامین

خبر پہ شوشہ“کپڑوں سے پہچان” 

کے این واصف 

“وہ لوگ کپڑوں سے پہچانے جاتے ہیں” یہ جملہ پچھلے پارلیمانی الیکشن میں بڑی چرچہ میں رہا۔ جس کے ذریعہ سماج کے ایک خاص طبقہ کی شناخت کی طرف اشارہ کیا گیا تھا۔ اس مختصر تمہید کا مقصد ایک حالیہ خبر پر شوشہ لگاناہے۔

 

امریکہ کے نائب صدر جے ڈی وینس اور ان کی اہلیہ اوشا وینس سہ روزہ دورے پر منگل کے روز ہندوستان پہنچے۔ امریکی جوڑے کے ساتھ ان کے تین بچے بھی تھے۔ جب وہ دہلی ایرپورٹ پر اترے تو لوگوں نے دیکھا ان کے دو لڑکے کرتا، پاجامہ میں ملبوس ہیں جبکہ بیٹی مغلیہ فیشن کا لہنگا چولی جسے “انارکلی ڈریس” بھی کہتے ہیں زیب تن کی ہوئی تھی۔

 

شاید انھیں یاد نہیں رہا یا انھیں اس بات علم نہیں ہے کہ ہندوستان میں کرتا، پاجامہ پہنے والوں کو ان کے “کپڑوں سے پہچاننے” کا رواج ہے۔😜

متعلقہ خبریں

Back to top button