اے ایم ای آئی کی جانب سے ایس ایس سی 2025کے ٹاپرس اور ذمہ داران اسکولس کے لیے تہنیتی تقریب۔ ناموں کے اندراج کی گذارش

حیدرآباد۔9 مئی ۔پریس ریلیز۔تلنگانہ میں اقلیتی تعلیمی اداروں کی نمائندہ تنظیم ایسوسی ایشن آف مائنارٹی ایجوکیشنل انسٹیٹیوشنس (اے ایم ای آئی) کی جانب سے ایس ایس سی 2025اسکول ٹاپپرس کی حوصلہ افزآئی کے لئے ایک تقریب منعقد کی جارہی ہے
اس موقع پر پرآئیویٹ اسکولس کے ایس ایس ٹاپرس و اسکول کرسپانڈنٹس کے علاوہ سرکاری اسکولوں کے ایسے طلباء و طالبات جو ایس ایس سی میں 500 یا اس سے زائد نشانات حاصل کر چکے ہیں ان کو تہنیت پیش کی جائے گی۔ یہ تقریب بروز جمعرات 15 مئی 2025 کو شام ساڑھے چار بجے
بمقام کے ایل این آڈیٹوریم ریڈ ہلز نامپلی میں منعقد کی جائے گی۔اسکول کرسپانڈنٹس سے خواہش کی جاتی ہے کہ وہ اس سلسلے میں جناب عامر حسین صاحب سے موبائل نمبر 9848030298 پر ربط پیدا کر یں۔ ناموں کے اندراج کی آخری تاریخ 10مئی مقرر کی گئی ہے۔ پہلے آؤ اور پہلے پاؤ کی بنیاد پر صرف 100 ناموں کا اندراج کیا جائے گا۔ اس تقریب میں جناب جناردھن ریڈی آئی اے ایس سابقہ کمشنر جی ایچ ایم سی کے علاوہ جناب ماجد حسین ایم ایل اے نامپلی اور جناب مزمل خان آئی اے ایس کلکٹر ضلع کھمم بھی بحیثیت مہمانان اعزازی شرکت کریں گے۔
صدر اے ایم ای آئی جناب انور احمد صاحب اور معتمدمحمد ڈاکٹر محمد ساجد علی اور دیگر ارکانِ عاملہ نےمیں طلبہ و طالبات سے خواہش کی ہے کہ اس زرین موقع سےاستفادہ کریں۔