حضرت حیدرپاشاہ کی اہلیہ محترمہ کا انتقال

حیدرآباد 22- اکتوبر ( راست ) حضرت سید شاہ جمال اللہ قادری المعروف حیدرپاشاہ مرحوم ریٹائرڈ ملازم بی ایچ ای ایل کی اہلیہ محترمہ سیدہ افتخار النساء صاحبہ ساکن فتح دروازہ کا منگل 22- اکتوبر 2024ء کو انتقال ہوگیا وہ حضرت سیدشاہ حبیب پادشاہ قادری مخدومی کی بھاوج تھیں نماز جنازہ احاطہ درگاہ حضرت سید شاہ محمد مخدوم حُسینی الحسنی القادری الچشتی النظامی رح میں بعد نماز عصر ادا کی گئی
تدفین احاطہ درگاہ میں عمل میں آئی ـ پسماندگان میں 2 فرزندان سید شاہ حسن قادری مخدومی سینئیر کمپیوٹر روزنامہ منصف ‘ سید حُسین پادشاہ قادری مخدومی سجادہ نشین بارگاہ خیابانِ مخدومی بہادرپورہ اور ایک دختر شامل ہیں وہ جناب سید عارف پاشاہ قادری بلڈر کی ہمشیرہ اورجناب سید بُرہان الدین حُسینی کی خوشدامن تھیں ـ نماز جنازہ اور تدفین کے موقع پر شرکت کرنے والے اور فرزندان کو پُرسہ دینے والوں میں معتمد عمومی و سابق رکن اسمبلی کُل ہند مجلس اتحادالمسلمین جنا ب سید احمد پاشاہ قادری ‘ مولانا سید شیخین احمد پاشاہ شطاری کامل پاشاہ ‘ مولانا سید ابراہیم قادری فاروق پاشاہ ‘ مولانا عثمان محی الدین قادری ابوالعلائی علی پاشاہ ‘ مولانا سید میراں حسینی قادری ‘
جناب اطہر معین اسوسی ایٹ ایڈیٹر روزنامہ منصف ‘ محمد حُسام الدین ریاض ‘ حمید عادل ‘ محمدفاروق( اعظم فنکشن ہال ـ مغل پورہ ) ‘ محمد حُسین قادری عارف ( دبا الفجیرہ متحدہ عرب امارات ) ‘ ایوب ارشد ‘ اساتذہ برادری ‘ علماء ‘ مشائخ ‘ مریدین و معتقدین اور دیگر معززین شامل ہیں فاتحہ سیوم جمعرات 24- اکتوبر کو بعدنماز عصر مسجد احاطہ درگاہ حضرت مفتی سید شاہ محمد مخدوم حُسینی بہادر پورہ میں مقررہے مزید تفصیلات کے لئے فون 9392687666 پر ربط پیدا کیا جا سکتا ہے