انٹر نیشنل

امریکہ میں فائرنگ 8 بچے ہلاک

امریکہ کی ریاست لزیانہ میں ایک مصروف علاقے میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ کے نتیجے میں آٹھ بچے ہلاک ہو گئے۔ حکام کے مطابق ہلاک ہونے والے بچوں کی عمریں ایک سے 14 سال کے درمیان تھیں۔حملے کے

 

بعد ملزم نے ایک کار چھین کر فرار ہونے کی کوشش کی تاہم پولیس نے اس کا تعاقب کیا۔ اس دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس میں ملزم مارا گیا۔ پولیس کے مطابق زخمی اور ہلاک ہونے والوں میں سے کچھ افراد ملزم کے

 

رشتہ دار بھی ہو سکتے ہیں۔دوسری جانب یونیورسٹی آف لووا کے قریب فائرنگ کے واقعے نے خوف و ہراس پھیلا دیا۔ اتوار کی صبح سویرے طلبہ کے درمیان جھگڑا ہوا جس کے دوران کچھ افراد نے فائرنگ کر دی۔

 

اس واقعے میں تین طلبہ زخمی ہو گئے جن میں سے ایک کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button