جنرل نیوز

کسان کانگریس سیل کے ریاستی جنرل سیکرٹری بورنچو سری کانت ریڈی مارکیٹ کمیٹی چیئرمین مقرر

عادل آباد۔یکم/ مئی (اردو لیکس)کسان کانگریس کے ریاستی جنرل سیکریٹری بورنچو سریکانت ریڈی کو عادل آباد مارکیٹ کمیٹی کا چیرمین منتخب کیا گیا ہے۔ نومنتخب مارکیٹ کمیٹی چیئرمین بورنچو سرینت ریڈی نے اپنے تقرر پر ریاستی قیادت کا شکریہ ادا کیا ہے۔

 

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ ایک کسان کے بیٹے کے طور پر وہ گزشتہ دو دہائیوں سے زائد عرصہ سے کانگریس پارٹی کے لئے نچلی سطح سے کام کرتے ہوئے عوامی خدمات انجام دے رہے ہیں، اور پارٹی قیادت نے ان پر اعتماد کرتے ہوئے انہیں یہ اہم ذمہ داری سونپی ہے۔

 

انہوں نے ریاست کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی، ٹی پی سی سی صدر مہیش کمار گوڑ، وزیر زراعت تمّلا ناگیشور راؤ، ضلع انچارج وزیر جوپلی کرشنا راؤ، سرکاری مشیر پیڈی سدھرشن ریڈی اور راجیہ سبھا رکن و مشیر وی۔ نریندر ریڈی سمیت تمام قائدین کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ وہ عوامی خدمت اور کسانوں کے مسائل کے حل کے لئے اپنی ذمہ داری کو پوری دیانتداری کے ساتھ نبھائیں گے اور پارٹی کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button