ایجوکیشن

ٹی۔ایم۔سی۔(سی۔او۔ای)کریم نگر دسویں جماعت کی طالبہ ایونا ضحی نے سارے اسکول میں نمایاں نشانات حاصل کرتے ہوے اسکول کا نام روشن کیا

کریم نگر۔ٹی۔ایم۔ار۔جے۔سی (سی۔او۔ای)کریمنگر کی طالبہ ایو نا ضحی نے ایس۔ایس۔سی۔بورڈ کے دسویں امتحانات میں اعلی نشانات کی ذریعہ نمایاں مقام حاصل کرکے اسکول اور ضلع کا نام فخر سے بلند کیا۔ طالبہ نے جملہ نشانات میں سے یعنی 600 میں سے 572 نشانات حاصل کئے۔

 

نتائج کے اعلان کے بعد اسکول میں خوشی کی لہر دوڑ گئ۔اس سے متاثر ہوکر انچارج ڈسٹرکٹ میناریٹی وہلفر آفیسر جگدیشور راو نے مسرت کا اظہار کرتے ہوے طالبہ کو شیلڈ پیش کیا۔اور اس طالبہ کی محنت کو سراہتے ہوے انتہائ جذبات میں کہا کہ،،بیٹیوں کی یہ کامیابی،،پورے ضلع کیلیئے ایک مثال ہے۔

 

انھوں نے طالبہ کے والد شفیع الدین جو پیشہ سے ایک خانگی ڈرائیور ہے کے علاوہ ان کی والدہ جو گرہست خاتون ہیں کے ساتھ ساتھ پرنسپال مونیکا سونی کو بھی خصوصیبارکباد پیش کی آنھوں نے تمام اساتذہ کرام کی محنت کو سراہتے ہوے کہا کہ اساتذہ کی رہنمائ،اور طالبہ کی لگن سے ہی شاندار نتائج ممکن ہوئے ہیں۔

 

اسکول انتظامیہ نے کامیاب طالبہ اور تمام اساتذہ کو مبارکباد دی جبکہ طالبہ کے والدین نے اسکول اور ضلعی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button