جنرل نیوز
عادل آباد میں پیر کو ہونے والا پرجا وانی پروگرام ملتوی

عادل آباد: ریاست تلنگانہ عادل آباد شہر میں پیر کے روز منعقد ہونے والا پرجا وانی پروگرام ملتوی کر دیا گیا ہے۔
ضلع کلکٹر راجرشی شاہ نے کہا کہ ریاستی حکومت کے پرجا پالانا پرگتی پرانالیکاکے تحت ضلع بھر میں گرام اور وارڈ سبھائیں منعقد کی جا رہی ہیں، اسی وجہ سے عہدیداروں کو ان مقامی اجلاسوں میں شرکت کرنی ہے جس کے باعث یہ فیصلہ کیا گیا۔
ضلع کلکٹر نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اس تبدیلی کو نوٹ کریں اور انتظامیہ کے ساتھ تعاون کریں۔



