جرائم و حادثات

90 ہزار کیلئے بارکس کے نوجوان کا قتل۔ ملزمین گرفتار

حیدرآباد: حیدرآباد کے علاقے بارکس سے تعلق رکھنے والے ایک نوجوان کے بہیمانہ قتل کے معاملے میں بالاپور پولیس نے تیز کارروائی کرتے ہوئے دو ملزمین کو واردات کے صرف 24 گھنٹوں کے اندر گرفتار کر لیا ہے۔پولیس کے مطابق مقتول نوجوان

 

فہد بن عبدالرحمان بالخشر کو دو افراد نے مبینہ طور پر خطرناک ہتھیار سے حملہ کرکے مریم کالونی کے علاقے میں قتل کر دیا تھا۔ ابتدائی تحقیقات میں یہ بات سامنے آئی ہے کہ حملہ آور اور مقتول ایک دوسرے کو پہلے سے جانتے تھے اور

 

ماضی میں آپس میں دوست بھی رہ چکے تھے۔بالاپور پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے قتل کے الزام میں سید بن فیصل بام اور سلمان بن عبدالرحمان بام کو حراست میں لے لیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے دوران قتل کی وجہ مالی

 

تنازع سامنے آئی ہے۔پولیس کے مطابق ملزمان نے مبینہ طور پر 90 ہزار روپے کے معاملے پر فہد کو نشانہ بنایا۔ رقم کے تنازع نے سنگین رخ اختیار کیا اور ملزمان نے منصوبہ بندی کے تحت نوجوان پر حملہ کر کے اسے موت کے گھاٹ اتار

 

دیا۔پولیس نے ملزمین کے قبضے سے واردات میں استعمال کیا گیا چاقو اور دیگر گاڑیاں ضبط کر لی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button