مبارکباد
ڈاکٹر میر کاظم علی کو سماجی خدمات کے اعتراف میں اعزازی ڈاکٹریٹ
سہارا چیریٹیبل ٹرسٹ کی جانب سے سماجی کارکن ڈاکٹر میر کاظم علی کو سماجی خدمات کے شعبے میں نمایاں خدمات کے اعتراف میں اعزازی ڈاکٹریٹ (Honorary Doctorate Award) سے نوازا گیا۔
ٹرسٹ کے جاری کردہ سرٹیفکیٹ کے مطابق، ڈاکٹر میر کاظم علی نے سماجی میدان میں غیر معمولی خدمات انجام دی ہیں، جن کے اعتراف میں انہیں یہ اعزاز 12 جولائی 2026 کو پیش کیا گیا۔
سرٹیفکیٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اعزاز کسی مخصوص شعبہ میں غیر معمولی کارکردگی، نمایاں خدمات، سماجی اثرات اور بہترین کردار کے اعتراف میں دیا جاتا ہے۔ اس اعزازی سند پر سہارا چیریٹیبل ٹرسٹ کے ڈاکٹر اے کے احمد کے دستخط موجود ہیں۔
سہارا چیریٹیبل ٹرسٹ، جو انڈیا ٹرسٹ ایکٹ کے تحت رجسٹرڈ ہے، حکومت ہند سے منظور شدہ ادارہ ہے اور نیتی آیوگ و ایم ایس ایم ای میں بھی رجسٹرڈ ہے۔




