اسکول ویان کو ٹرین نے کچل دیا – 2 طلبہ سمیت 3 افراد ہلاک

مغربی بنگال میں ایک خوفناک حادثہ پیش آیا۔ جمعہ کے روز مرشدآباد میں ایک مسافر ٹرین نے اسکول ویان کو ٹکر مار دی۔ یہ حادثہ کرن سوارنا ریلوے کراسنگ کے قریب پیش آیا۔
بتایا گیا ہے کہ ریلوے کراسنگ کا گیٹ کھلا ہوا تھا اور اسکول وین پٹری پار کررہی تھی، اسی دوران نمائیتا-کٹوا مسافر ٹرین نے ویان کو ٹکر مار دی۔ حادثے میں تین افراد کی موت ہوگئی، جن میں دو طلبہ بھی شامل ہیں۔ حادثہ کے بعد پٹری پر ویان کے بری طرح تباہ ہونے کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔
زخمیوں کو قریبی ہاسپٹل منتقل کیا گیا، جہاں کئی زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جارہی ہے۔ مشرقی ریلوے کے حکام نے بتایا کہ حادثہ کی وجوہات کی تحقیقات کے لئے 10 رکنی ٹیم جائے حادثہ پر پہنچ گئی ہے۔
حادثے کے وقت لیول کراسنگ کا گیٹ کھلا ہونے کی وجہ سے ڈیوٹی میں لاپرواہی برتنے والے گیٹ مین اور سپروائزر کو معطل کردیا گیا ہے۔



