پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی چیتنیا نے حضرت شاہ جلال بخاری رحمۃ اللہ علیہ بودہن کے 675ویں عرس شریف تقریب میں شرکت کی

پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی چیتنیا نے حضرت شاہ جلال بخاری رحمۃ اللہ علیہ بودہن کے 675ویں عرس شریف تقریب میں شرکت کی
نظام آباد/یکم اگست (اردو لیکس) نظام آباد پولیس کمشنر مسٹر پی سائی چیتنیا نے بودھن شہر میں واقع مشہور درگاہ حضرت شاہ جلال بخاری رحمتہ اللہ علیہ کے 675 ویں عرس کی تقریبات کے موقع پر منعقدہ خصوصی دعا میں شرکت کی
اس موقع پر کمشنر پولیس مسٹر پی سائی چیتنیا نے روایتی طور پر درگاہ پر چادر چڑھائی اور گلاب کے پھول چڑھائے اور خراج عقیدت پیش کیا۔بعد ازاں پولیس کمشنر نے عوام کی بھلائی اور صحت کے لیے اور معاشرے میں امن و امان، فرقہ وارانہ ہم آہنگی اور بھائی چارے کے لیے خصوصی دعائیں کیں۔اس موقع پر درگاہ حضرت جلال شاہ رحمتہ اللہ علیہ
کمیٹی عہدیداروں کی جانب سے پولیس کمشنر نظام آباد پی سائی چیتنیا کا پرتپاک استقبال کیا اور عرس شریف کی تقریبات میں شرکت کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا
اس تقریب میں بودھن اے سی پی سرینواس، بودھن ایس ایچ او وینکٹ نارائنا، میونسپل وائس چیئرمین میر الیاس علی، درگاہ سکریٹری مختار اور مذہبی قائدین، کمیٹی ممبران اور دیگر نے شرکت کی



