جرائم و حادثات

سالن اچھا نہ بنانے پر شوہر نے دھکا دیا نو بیاہتا دلہن کی موت۔ حیدرآباد میں واقعہ

حیدرآباد: سالن اچھا نہ ہونے پر شوہر نے غصے میں بیوی کو دھکا دیا جس کے نتیجہ میں اس کا سر دیوار سے ٹکرا گیا اور اس کی موت ہوگئی۔

 

میلاردیوپلی پولیس انسپکٹر سرینواس کے مطابق 19 سا؛پ نجلی کماری کی شادی چندن کمار سے جاریہ سال 30 اپریل کو ہوئی تھی۔

 

دونوں کاٹے دھان علاقوہ کے سری رام نگر کالونی میں رہتے ہوئے محنت مزدوری کرکے اپنا گزر بسر کرتے تھے۔معاشی مشکلات کے باعث میاں بیوی کے درمیان اکثر جھگڑے ہوتے رہتے تھے۔

 

اتوار کی شام بیوی نے اپنے شوہر کو کھانا دیا سالن اچھاا نہ ہونے پر شوہر غصے میں آگیا اوراس اچانک اپنی بیوی کو دھکا دے دیا۔ دھکا لگنے سے اس کا سر دیوار سے جا ٹکرایا اور وہ موقع پر ہی دم توڑ گئی۔

 

شوہر اسے عثمانیہ اسپتال لے گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا۔پیر کی صبح متوفی خاتون کی ماں نے پولیس سے شکایت کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button