جرائم و حادثات

نظام آباد کے ایک مدرسہ میں طالبات سے مبینہ نازیبا سلوک کا الزام – سرپرستوں کا مدرسہ کے سامنے احتجاج ؛ مدرس پولیس تحویل میں

نظام آباد کے مجاہد نگر میں واقع ایک مدرسہ میں طالبات سے مبینہ نازیبا سلوک کا الزام، احتجاج

مدرس پولیس تحویل میں

 

نظام آباد / 14اگست(اردو لیکس) تلنگانہ کے نظام آباد شہر کےمستقر ڈیویژن نمبر 54 کے مجاہد نگر میں واقع ایک مدرسہ میں طالبات کے ساتھ مدرس کی جانب سے مبینہ نازیبا سلوک اور جنسی ہراسانی کے الزام پر متاثرہ طالبات کے افرادِ خاندان اور مقامی افراد نے احتجاج کرتے ہوئے سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

 

واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ون ٹاؤن اور V ٹاؤن پولیس موقع پر پہنچ گئی اور حالات کو قابو میں کیا۔ پولیس نے الزامات کی تحقیقات کے سلسلے میں متعلقہ مدرس کو اپنی تحویل میں لے لیا ہے۔

 

واقعہ کے بعد دینی مدارس، بالخصوص طالبات کے لیے قائم مدرسہ میں طالبات کے تحفظ، انتظامی نگرانی اور شکایات کے مؤثر ازالہ کے نظام کوعوامی سطح پر تشویش پائی جارہی ہے

 

احتجاج میں شریک افراد نے مطالبہ کیا کہ معاملے کی غیر جانب دارانہ اور مکمل تحقیقات کی جائیں اور الزامات ثابت ہونے کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے، تاکہ مستقبل میں اس نوعیت کے واقعات کی روک تھام ممکن ہو۔

 

عوام نے مدرسہ میں تدریسی و انتظامی ذمہ داریوں کے لیے خاتون اساتذہ کی تقرری کو ترجیح دینے، مؤثر نگرانی، حفاظتی اقدامات اور شکایات کے باقاعدہ نظام کو یقینی بنانے کا بھی مطالبہ کیا۔

 

پولیس کے مطابق واقعہ کی مکمل تحقیقات جاری ہیں، جبکہ تحقیقات کی بنیاد پر مزید قانونی کارروائی متوقع ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button