تلنگانہ
تلنگانہ ایس آئی آر کی ڈرافٹ لسٹ جاری – 92لاکھ ووٹرس کو جاری ہوگی نوٹس : سدرشن ریڈی
تلنگانہ میں ووٹرس لسٹ کی خصوصی نظر ثانی مہم کے تحت مسودہ فہرست جاری کردی گئی ہے تلنگانہ کے چیف الکٹورل افیسر سدرشن ریڈی نے مسودہ فہرست جاری کرنے کے بعد میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ایس آئی آر سے قبل تلنگانہ میں ووٹرس کی تعداد 3کروڑ 38لاکھ تھی
جبکہ 2 کروڑ 64لاکھ ووٹرس نے اینموریشن فارم داخل کئے ہیں ایس آئی آر کے بعد 73 لاکھ ووٹرس کو نکال دیا گیا.انھوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 92لاکھ افراد کو نوٹس جاری کی جائے گی.جن میں 60لاکھ انومولی ووٹرس اور 32 لاکھ افراد ایسے ہیں جنھوں نے میاپنگ درست نہیں کرائی
نوٹس موصول ہونے والے افراد کو ایک ماہ کے اندر یعنی 16ستمبر تک جواب دینا یوگا.انھیں الیکشن کمیشن کی جانب سے بتائے گئے 11 شناخی کارڈ میں کسی ایک کو پیش کرنا ہوگا




