جرائم و حادثات

حیدرآباد کے ٹینک بنڈ پر بھیانک حادثہ 6 سالہ بچی سمیت 2 ہلاک۔ سالگرہ تقریب ماتم کدہ میں تبدیل

حیدرآباد: لاری کی ٹکر سے ایک چھ سالہ بچی سمیت دو افراد کی موت کا افسوسناک واقعہ دومل گوڑہ پولیس اسٹیشن کی حدود میں پیش آیا۔

 

پولیس کے مطابق الوال کے رہنے والے سائی ناتھ اپنی اہلیہ، دو بیٹیوں، قریبی رشتہ دار وشونت اور اس کی اہلیہ کے ساتھ ہفتہ کی شام کار میں کوکٹ پلی کے پی وی آر سنیما مال گئے تھے جہاں انہوں نے سیکنڈ شو فلم دیکھی۔

 

اس کے بعد اتوار کی رات تقریباً 2 بج کر 15 منٹ پر سائی ناتھ کی چھ سالہ بیٹی شارکشی کی سالگرہ منانے کے لیے وہ ٹینک بنڈ پہنچے۔ سائی ناتھ نے کار سڑک کے کنارے کھڑی کی۔ اس کے بعد وشونت نے چھ سالہ شارکشی کو گود میں اٹھایا اور پیدل سڑک عبور کر رہے تھے۔

 

اسی دوران تیز رفتار لاری نے ان دونوں کو ٹکر دے دی جس کے نتیجہ میں شارکشی اوروشونت کی موت ہوگئی۔پولیس کے مطابق سائی ناتھ کی شکایت پر مقدمہ درج کرلیا گیا ہے۔ لاری ڈرائیور فاروق اور کلینرسعید خان کو حراست میں لے لیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button