جنرل نیوز

مولانا محمد احمد (حاجی بھائی) امام خطیب محمدیہ مسجد کی اہلیہ محترمہ کا انتقال

 

محترمه الحاجه ہاجره بیگم زوجہ مولانا محمد احمد (حاجی بھائی) امام خطیب محمدیہ مسجد کا 4 اکتوبر اتوار کو بعمر 56 سال انتقال ہوگیا ۔ نماز جنازه 10 بج شب جامع مسجد سیدنا عثمان غنی جاوید نگر تالاب کٹہ ریلوے برج میں مفتی خلیل احمد امیر جامعہ نظامیہ کی امامت میں ادائی کی گئی اور تدفين قبرستان سلطان دائرہ چنچل گوڑہ میں عمل میں آئی۔

 

پسماندگان میں شوہر کے علاوہ دو فرزندان حافظ و قاری خلیل احمد ، عمر احمد اور ایک دختر شامل ہے ۔مرحومہ، مولانا مفتی محمد عبدالقدوس مرحوم نائب مفتی جامعہ جامعہ نظامیہ کی بہن اور محمد عثمان حسامی، محمد علی سلیم ، حافظ قاری زبیر نعمانی و محمد فاروق کی بھاوج ہوتی ہیں۔ فاتحہ سیوم منگل 6 اکتوبر کو بعد نماز عصر جامع مسجد سیدنا عثمان غنی جاوید نگر میں مقرر ہے ۔ مزید تفصیلات 9399954221 پر حاصل کی جاسکتی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

Back to top button