ایجوکیشن

اوٹکور کے اردو استاد محمد خواجہ معین الدین کو بیسٹ ٹیچر ایوارڈ سے نوازا گیا

اوٹکور: 5 اکتوبر (اردو لیکس) عالمی یوم اساتذہ کے ضمن میں ایم ای او اوٹکور کے مادھوری صاحبہ کی صدارت میں ضلع پریشد ہائی اسکول نسواں اوٹکور میں ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا

 

۔ اور منڈل میں بہتر مظاہرہ کر رہے اساتذہ کو منڈل بیسٹ ٹیچر ایوارڈس دئے گئے جس میں ضلع پریشد ہائی اسکول اوٹکور کے اسکول اسسٹنٹ اردو جناب محمد خواجہ معین الدین صاحب کو ان کی بہترین تدریسی صلاحیتوں اور شاندار تعلیمی خدمات کے اعتراف میں منڈل مہتمم تعلیمات اوٹکور کی جانب سے پروقار "بیسٹ ٹیچر ایوارڈ” سے نوازا گیا۔

 

جناب محمد خواجہ معین الدین صاحب کا شمار ضلع کے چند نہایت محنتی، مخلص اور باصلاحیت اساتذہ میں ہوتا ہے۔ انہوں نے اپنی منفرد تدریسی حکمت عملی، انتھک محنت اور شفقت سے نہ صرف طلباء میں اردو زبان و ادب کے لیے ذوق و شوق پیدا کیا بلکہ بے شمار طلباء کی چھپی ہوئی صلاحیتوں کو نکھار کر انہیں تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کے قابل بنایا ہے۔ اسکول میں بہتر تعلیمی ماحول قائم کرنے اور طلباء کی اخلاقی و ذہنی تربیت میں ان کا کردار ہمیشہ قابلِ ستائش رہا ہے۔

 

ان کی اس عظیم کامیابی پر تعلیمی حلقوں، محبانِ اردو اور اولیائے طلباء کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔ اس موقع پر صدر مدرس وی کسوما صاحبہ،اساتذہ فضل احمد، عبدالسلام، صبا سلطانہ، میر لیاقت اللہ حسینی، میر ہدایت اللہ حسینی، خدیجہ بانو، جہانگیر اور دیگر معززین نے جناب خواجہ معین الدین صاحب کو مبارکباد پیش کی اور امید ظاہر کی کہ وہ آئندہ بھی اسی جذبے اور خلوص کے ساتھ شعبۂ تعلیم اور اردو زبان کی خدمت کا سفر جاری رکھیں گے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button