جنرل نیوز
کریم نگر میں دو مستحقین کو اندراماں مکانات اسکیم کے تحت 5 لاکھ روپے کی امداد
کریم نگر: کریم نگر میونسپل کارپوریشن کے 32ویں ڈویژن میں دو مستحق خاندانوں کو اندرامّہ اِندو اسکیم کے تحت مکان کی تعمیر کے لیے حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے دی جانے والی 5 لاکھ روپے کی مالی امداد کی منظوری حاصل ہوئی ہے۔
بی آر ایس کارپوریٹر شیخ یوسف کی کوششوں سے دونوں مستحقین کو اسکیم سے متعلق پروسیڈنگز جاری کیے گئے۔ اس موقع پر میئر نے دونوں مستحقین کو پروسیڈنگز حوالے کیے۔
اس موقع پر موجود افراد نے مستحقین کو مبارکباد پیش کی۔ بتایا گیا کہ اندرامّہ اِندو اسکیم کے تحت اہل خاندانوں کو مکان کی تعمیر کے لیے 5 لاکھ روپے کی مالی امداد فراہم کی جاتی ہے، جس سے غریب اور مستحق خاندانوں کو پکا مکان تعمیر کرنے میں مدد مل رہی ہے۔



