جرائم و حادثات

نہانے کے دوران 2 لڑکے پانی میں غرق۔ تلنگانہ کے کھمم میں واقعہ

کھمم: ریاست تلنگانہ کے کھمم میں ایک المناک واقعہ پیش آیا جہاں نہانے کے دوران دو لڑکے پانی میں غرق ہوگئے۔ کھمم پمپنگ ویل علاقے سے تعلق رکھنے والے بینویت اور کرن تیجا نے

 

حال ہی میں دسویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کی تھی۔ آج صبح وہ دونوں کرکٹ کھیلنے کے بہانے گھر سے نکلے لیکن داناوائی گوڑم فلٹر بیڈ کے مقام پر نہانے کے لیے گئے۔ ان دونوں کو تیرنا نہیں آتا تھا اس لیے وہ پیراکی کے دوران غرق ہوگئے۔ کنارے پر ان کے کپڑے دیکھ کر مقامی افراد نے

 

شک ظاہر کیا اور غوطہ خوروں کی مدد سے تلاش کا کام شروع کیا گیا۔ کچھ دیر بعد دونوں کی نعشیں برآمد ہو گئیں۔ پولیس نے نعشوں کو کھمم سرکاری اسپتال منتقل کر دیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button