تلنگانہ

حیدرآباد کی ایک ہوٹل سے قیمتی زیورات کی چوری

حیدرآباد _ 4 اکتوبر ( اردولیکس) حیدرآباد کے بنجاراہلز علاقہ کی ایک ہوٹل میں ایک ٹراویل ایجنسی کے مالک کے قیمتی زیورات کی چوری کرلی گئی۔ممبئی کے رہنے والے فاروق احمد بیگ نے 24ستمبر کو اس ہوٹل میں کمرہ لیاتھا اور بعد ازاں ہوٹل میں اہم شخصیات کی آمد اوردیگر مسائل کے پیش نظر اگلے دن انہوں نے ہوٹل کو چھوڑدیاتھا۔انہوں نے پولیس سے کی گئی شکایت میں کہا کہ ہوٹل سے جاتے ہوئے ان کے سامان کو دیکھنے پر زیورات غائب تھے۔یکم اکتوبر کو پنجہ گٹہ پولیس سے اس سلسلہ میں شکایت کی گئی جس کے بعد پولیس نے زیرو ایف آئی آر درج کرتے ہوئے اس معاملہ کو بنجاراہلز پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔

 

 

متعلقہ خبریں

Back to top button