بزنس

مہاراشٹرا لکشمی کوآپریٹوبینک کا لائسنس منسوخ

نئی دہلی: ریزرو بینک آف انڈیا نے مناسب سرمائے کی کمی کی وجہ سے مہاراشٹرا کے لکشمی کو آپریٹیو بینک کا لائسنس منسوخ کردیا ہے۔ تصفیہ کے بعد نقد رقم دستیاب ہونے پر رقم جمع کرنے والا ہر شخص پانچ لاکھ روپے تک حاصل کرنے کا حقدار ہوگا۔ ریزرو بینک کے مطابق اپنی موجودہ مالی کیفیت کے ساتھ مذکورہ بینک رقومات جمع کرنے والوں کو اُن کی پوری رقم ادا نہیں کرسکے گا اور اگر بینک کو کام کرنے دیا گیا تو مفادِ عامہ پر اس کا ناموافق اثر پڑے گا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button