جرائم و حادثات

تلنگانہ کے نرمل ضلع میں ایک سرکاری ٹیچر نے کرلی خودکشی

نرمل _ 23 ستمبر ( اردولیکس) تلنگانہ میں ایک سرکاری اسکول کے ٹیچر نے پھانسی لے  کر خودکشی کرلی ۔ یہ افسوسناک واقعہ نرمل ضلع ہیڈکوارٹر میں پیش آیا۔ بوڈو دامودر (48) ایک سرکاری ٹیچر نے جمعہ کو  وینکٹا پور کے مضافات میں شیو مندر کے قریب درخت سے لٹک کر خودکشی کرلی۔ ٹاؤن سی آئی سرینواس کے مطابق سون منڈل کے پاکپالا گاؤں کے سرکاری ٹیچر  دامودر وینکٹا پور میں رہتے ہیں اور وہ  مامڑہ منڈل کے بوروگوپلی گورنمنٹ پرائمری اسکول میں خدمات انجام دے رہے تھے ۔ پولیس نے بتایا کہ وہ گزشتہ کچھ دنوں سے صحت کے مسائل کا شکار تھے اور زندگی سے بیزار ہو کر درخت سے لٹک کر خودکشی کر لی۔ مقدمہ درج کر لیا گیا ہے اور تفتیش کی  جاری ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button