جرائم و حادثات

کلہاڑی سے حملہ،بیوی کے قتل کے بعد شوہر کی خودکشی۔ تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں واقعہ

میدک: ریاست تلنگانہ کے ضلع سنگاریڈی میں ایک شوہرنے اپنی بیوی کا قتل کرنے کے بعد خود بھی پھانسی لے لی۔ یہ واقعہ اندول منڈل کے نادولا پورمیں آج پیش آیا۔ پولیس کے مطابق موضع سے تعلق رکھنے والا 55 سالہ نارائنا اپنی بیوی 50 سالہ ملماں کے ساتھ رہتا تھا۔ کل وہ اپنے رشتہ دار کے مکان تقریب میں شرکت کے لئے گئے ہوئے تھے۔ واپسی کے بعد وہ اپنے مکان میں محوخواب ہوگئے تھے کہ رات دیرگئے نارائنا نے اپنی بیوی کا کلہاڑی سے حملہ کرکے قتل کردیا۔ بیوی کے قتل کے بعد شوہرنے بھی پھانسی لے لی۔ مقامی افراد کا کہنا ہے کہ شوہر، بیوی کے درمیان مسلسل جھگڑے ہوا کرتے ہوئے یہی جھگڑے اس انتہائی اقدام کی وجہہ سمجھی جارہی ہے۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button