جرائم و حادثات

حیدرآباد،گاندھی ہاسپٹل سے ایمبولینس کی چوری۔چور پکڑا گیا

حیدرآباد: حیدرآباد کے‌گاندھی ہاسپٹل سے ایمبولینس کی ہی چوری کرنے‌والے چور کو چلکل گوڑہ پولیس نے‌گرفتار کرلیا ۔ ملزم کی شناخت 33 سالہ یادگیری عرف یادی ساکن بھوئی گوڑہ سکندرآباد کے طورپرکی گئی ہے، پولیس نے اس کے پاس سے مسروقہ ایمبولینس برآمد کرلی جس کی مالیت تین لاکھ 70 ہزارروپئے بتائی گئی ہے جس کا اس نے گاندھی ہاسپٹل کے احاطہ سے سرقہ کیا تھا۔ چلکل گوڑہ پولیس نے بتایا کہ سرینواس نامی ایمبولینس ڈرائیورکریم نگر سےمریض کو لے کر9 تاریخ کو گاندھی ہاسپٹل آیا ہوا تھا۔ وہ گاڑی ایمرجنسی وارڈ کے پاس کھڑی کرکے مریض کو اندرچھوڑنے گیا تھا کہ اسی دوران ایمبولینس کا سرقہ کرلیا گیا۔ پولیس نے اس معاملہ میں کیس درج کرکے ملزم کو گرفتارکرلیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button