ایجوکیشن

8/ اکتوبر سے ICET کونسلنگ کا آغاز

حیدرآباد:20/ ستمبر ( اردو لیکس)ایم بی اے اور ایم سی اے کورس میں داخلوں کیلئے آئندہ ماہ کی 8/ اکتوبر سے کونسلنگ کا آغاز عمل میں آئیگا۔ اسٹیٹ ہائیر ایجوکیشنل کونسل چیرمین پروفیسر آر لمبادری اور اسٹیٹ ٹیکنیکل ایجوکیشنل کمشنر نوین متل نے مشاورت کے بعد ایم بی اے اور ایم سی اے کے کونسل کے شیڈول کوحتمی شکل دیتے ہوئے اعلامیہ جاری کیا۔ تفصیلات رجسٹریشن سلاڈ بکنگ 8/ اکتوبر تا 12 / اکتوبراثانہ جات کی جانچ، 10/ اکتوبر تا 13/ اکتوبر آپشن کا انتخاب 10/اکتوبر تا 15/ اکتوبر سیٹوں کا الاٹمنٹ، 18/ اکتوبر شخصی رپورٹنگ، 21/ اکتوبر جبکہ آخری مرحلہ کے آپشن 23تا 25/ا کتوبر آخری مرحلہ کی نشستوں کا الاٹمنٹ 28/ اکتوبر اسپارٹ اڈمیشن، شخصی رپورٹنگ 31/ اکتوبر کو کرنے کی ہدایت دی گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button