جرائم و حادثات

بھائی نے بھائی کا گلا کاٹ دیا۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں قتل کی واردات

حیدرآباد: حیدرآباد کے پرانے شہر میں بھائی کے ہاتھوں بھائی کے قتل کی واردات پیش آئی۔ فوری ملی اطلاعات کے مطابق شاستری پورم کے رہنے والے اسماعیل نامی شخص نے اپنے بھائی رحمان کا بے دردی سے گلا کاٹ کر قتل کر دیا۔

 

قتل کی وجہ جائیداد کا تنازعہ سمجھی جا رہی ہے تاہم حملہ آور نے یہ کہتے ہوئے گمراہ کرنے کی کوشش کی کہ ان کے بھائی ذہنی طور پر متاثر تھے اور وہ حملہ کرنے کے لیے آئے تھے، دفاعی کوشش میں اس نے اپنے بھائی پر حملہ کر دیا۔

 

پولیس نے مقام واقع پر پہنچ کر نعش کو پوسٹ مارٹم کے لیے عثمانیہ ہاسپٹل کے مردہ خانہ میں محفوظ کروا دیا اور مختلف زاویوں سے اس واقعہ کی تحقیقات کر رہی ہے۔ قتل کی سنسنی خیز واردات کے ساتھ ہی علاقہ میں خوف کی لہر دوڑ گئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button