جرائم و حادثات

امتحانات کے دوران ٹی وی دیکھنے پر والدین کی ڈانٹ، ڈگری کی طالبہ نے کرلی خودکشی

کریم نگر -8مئی ( اردو لیکس ڈیسک) تلنگانہ کے ضلع منچریال میں ایک افسوسناک واقعہ پیش آیا جہاں امتحانات کے دوران ٹی وی دیکھنے پر والدین کی ڈانٹ سے دلبرداشتہ ہوکر ایک طالبہ نے زہریلی دوا پی لی اور علاج کے دوران فوت ہوگئی۔

 

پولیس کے مطابق جنارم منڈل کے روٹی گوڑہ گاؤں سے تعلق رکھنے والی 19 سالہ اکشیا لکشٹی پیٹ کے سرکاری ڈگری کالج میں فرسٹ ایئر کی طالبہ تھیں۔ سالانہ امتحانات جاری ہونے کے سبب والدین نے 3 مئی کو اسے ٹی وی بند کرکے پڑھائی کرنے کی نصیحت کی تھی۔ والدین کے کام پر جانے کے بعد اکشیا نے گھر میں موجود زہریلی دوا پی لی۔

 

گھر والوں نے فوری طور پر اسے جنارم کے ایک خانگی ہاسپٹل منتقل کیا، بعد ازاں بہتر علاج کیلئے کریم نگر لے جایا گیا جہاں علاج کے دوران جمعرات کو اس کی موت ہوگئی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button