جرائم و حادثات
نماز سے واپسی تک گاڑی کی ڈکی سے سونا اور رقم چوری۔ حیدرآباد کے پرانے شہر میں واقعہ

حیدرآباد: چوروں کی جانب سے اب مساجد کے باہر کھڑی گاڑیوں کو بھی نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ حالیہ واقعے میں نماز ادا کرنے کے لیے جانے والے ایک شخص کی گاڑی کی ڈکی سے سونے کے بسکٹس اور نقدی چوری کر لی گئی۔
علی باغ کالے پتھر کے محمد سراج کی گلزار حوض علاقے میں سونے کی دکان ہے، وہ کل دکان جا رہے تھے کہ راستے میں ظہر کی نماز ادا کرنے کے لیے جامع مسجد حافظ ڈنکا، مغل پورہ کے پاس رکے۔ وہ نماز ادا کرنے کیلئے چلے گئے۔نماز سے واپسی پر معلوم ہوا کہ ان کی گاڑی کی ڈکی سے
تقریباً 7 تولہ سونے کے بسکٹس، 60 ہزار روپے نقد اور دکان کی چابیاں چوری ہو چکی ہیں۔اس واقعہ کے سلسلے میں میر چوک پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کروا دی گئی ہے۔



