انٹر نیشنل

ترکیہ کے اسکول میں خونی کھیل — طالب علم کی اندھا دھند فائرنگ، 9 ہلاک، کئی زخمی

ترکیہ کے ایک اسکول میں پیش آنے والے دل دہلا دینے والے واقعہ نے پورے ملک کو ہلا کر رکھ دیا، جہاں ایک طالب علم نے دو کلاس رومس میں اندھا دھند فائرنگ کر دی۔

 

اس خوفناک حملے میں ایک ٹیچر سمیت 9 افراد ہلاک جبکہ 13 دیگر شدید زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے 6 کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے۔ یہ واقعہ صوبہ کہرامان مراش کے ایک اسکول میں پیش آیا۔

 

ترکیہ کے وزیر داخلہ مصطفیٰ کے مطابق حملہ آور طالب علم ایک ریٹائرڈ پولیس افسر کا بیٹا تھا، جو اسکول میں پانچ بندوقیں اور سات میگزین لے کر پہنچا تھا اور اسی نے اس خونی واردات کو انجام دیا۔ واقعہ کے بعد خود حملہ آور بھی ہلاک ہو گیا، تاہم یہ واضح نہیں ہو سکا کہ اس نے خودکشی کی یا پولیس کی کارروائی میں مارا گیا۔

 

حکام کے مطابق واقعہ کی وجوہات تاحال معلوم نہیں ہو سکیں اور تحقیقات جاری ہیں۔قابل ذکر بات یہ ہے کہ ترکیہ میں گزشتہ دو دنوں کے دوران اس نوعیت کا یہ دوسرا واقعہ ہے۔ اس سے قبل شانلی عرفہ صوبے کے ایک ہائی اسکول میں فائرنگ کے واقعہ میں 16 افراد زخمی ہوئے تھے

 

، جس کے اگلے ہی دن یہ المناک سانحہ پیش آیا، جس نے سکیورٹی انتظامات پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔

 

متعلقہ خبریں

Back to top button