جرائم و حادثات

شوہر کررہا تھا خودکشی۔ بیوی نے روکنے کے بجائے بنایا ویڈیو

File photo

ممبئی ۔ ریاست مہاراشٹرا کے تھانے میں ایک چونکا دینے والا واقعہ پیش آیا۔ واگلے اسٹیٹ اسٹیٹ علاقے میں رہنے والے شوہر بیوی میں اکثر جھگڑے ہوا کرتے تھے

 

پولیس کے مطابق 20 نومبر کی رات 29 سالہ شوہر نے اپنے گھر میں پھانسی لے لی۔ پولیس نے بتایا کہ جس وقت یہ واقعہ پیش آیا متوفی کی بیوی وہاں موجود تھی لیکن اس نے اپنے شوہر کو روکنے اور بچانے کی کوشش نہیں کی بلکہ اپنے موبائل فون پر شوہر کی خودکشی کی ویڈیو گرافی کی۔ اس معاملے میں پولیس نے متوفی کی ماں کی شکایت پر اس

 

کی بیوی کے خلاف شوہر کو موت کے لیے اکسانے اور روکنے کے بجائے ویڈیو ریکارڈ کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کر لیا ہے اور پورے معاملے کی جانچ کررہی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button