انٹر نیشنل

ایران، اسرائیل کشیدگی، سعودی سے سفر کرنے والوں کے لئے ٹراویل ایڈوائزری 

کے این واصف

سعودی سے دیگر ممالک سفر کرنے والے مقیم اور غیر ملکی باشندوں کے لئے ایرپورٹ حکام نے ضروری اطلاع کے لئے ٹرراویل ایڈوائزری جاری کی ہے۔ واضح رہے کہ ان دنوں مملکت میں لاکھوں حجاج موجود ہیں جو اپنے پروگرام کے مطابق اپنے اپنے وطن لوٹ رہے ہیں۔

 

 

اس اہم اطلاع کے مطابق سعودی عرب نے جمعہ کو ایران پر اسرائیلی حملوں کے بعد فضائی حدود کی بندش کے بعد سعودی سے بیرون ملک سفر کرنے والے شہریوں اور رہائشیوں کے لیے ٹریول ایڈوائزری جاری کی ہے۔ایران پر اسرائیل کے حملے کے بعد خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث مشرق وسطیٰ کے متعدد ممالک نے اپنی فضائی حدود عارضی طور پر بند کردی ہیں۔

 

سعودی عرب کے بڑے ایئرپورٹس کے حکام نے مسافروں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ ایئرپورٹ جانے سے پہلے اپنی ایئرلائنز سے رابطہ کریں تاکہ تاخیر یا پرواز میں تبدیلی سے متعلق معلومات کئے جا سکیں۔ سوشل میڈیا پر جاری ایڈوائزری میں کنگ خالد انٹرنیشنل ایئر پورٹ ریاض، کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ جدہ، کنگ فہد انٹرنیشنل ایئرپورٹ دمام اور مدینہ منورہ کے امیر محمد بن عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے حکام کا کہنا ہے خطے کے بعض ممالک میں

 

موجودہ صورتحال کے پیش نظر فضائی حدود کی بندش سے متاثر ہونے والے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ وہ ائیرپورٹ جانے سے قبل اپنی ایئرلائنز سے براہ راست رابطہ کریں۔ پروازوں کے بارے میں تازہ ترین اپ ڈیٹس کی تصدیق کسی بھی غیر متوقع تاخیر یا تبدیلی سے بچنے کے لیے ہے۔

 

یاد رہے جمعہ کی صبح ایران پر اسرائیلی حملے کے بعد فضائی حدود کی بندش سے متاثر ہونے والی پروازوں کا رخ تبدیل کر دیا گیا۔

متعلقہ خبریں

Back to top button