مبارکباد

نارائن پیٹ کے محمد تقی تاج دہلی میں ملٹی ٹاسکنگ آفیسر مقرر

نارائن پیٹ: 26 نومبر (اردو لیکس) نارائن پیٹ ضلع مستقر کے محمد تقی تاج ولد جناب عبدالرحمن تاج مرحوم موظف مدرس کو حکومت ہند کے منسٹری آف لیبر اینڈ ایمپلائمنٹ کے تحت ای۔ ایس۔ آئی۔ کارپوریشن دہلی ریجنل آفس میں ملٹی ٹاسکنگ آفیسر کی حیثیت سے تقرر عمل میں آیا ہے۔ تقررات کے عمل میں موصوف نے دہلی ریجن میں 23 واں رینک حاصل کیا تھا ان کی اس نمایاں کامیابی پراہل خاندان ، دوست احباب اور مقامی اہل علم حضرات نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے مبارکباد پیش کی ہے۔ واضح رہے کہ محمد تقی تاج ، نمائندہ اردو لیکس حافظ محمد صادق چاند کے ماموں زاد بھائی ہوتے ہیں

متعلقہ خبریں

Back to top button