جرائم و حادثات

بیوہ خاتون کے ساتھ بدتمیزی۔ حیدرآباد میں ریوینیوانسپکٹرکی پٹائی کردی گئی

file photo

حیدرآباد: وظیفہ کی کاروائی کے سلسلے میں تحصیلدار آفیس سے رجوع ہونے والی بیوہ خاتون کے ساتھ بد تمیزی کرنے والے ریوینیوانسپکٹرکی حیدرآباد میں پٹائی کردی گئی۔ یہ واقعہ کل مشیرآباد تحصیلدار آفس میں پیش آیا۔ پولیس کے مطابق ایک بیوہ خاتون جن کی عمر 35 سال بتائی گئی ہے گزشتہ کچھ دنوں سے وظیفہ کی کاروائی کیلئے سرٹیفکٹ حاصل کرنے تحصیلدار کے دفتر کے چکر کاٹ رہی تھی۔ ریوینیو انسپکٹر وجئے نائک نے سرٹیفکٹ دینے کیلئے خاتون سے تنہائی میں ملنے کی خواہش کی اورغلط الفاظ کہے، جس پرخاتون سکتہ میں آ گئی اوراس نے اپنے رشتہ داروں اورمقامی افراد کو اطلاع دے دی۔ انھوں نے وہاں پہنچ کرریوینیو انسپکٹرکی پٹائی کردی۔ اس معاملہ میں خاتون کی شکایت پرمتعلقہ پولیس نے کیس درج کرلیا ہے۔ وہیں دوسری جانب ریوینیو انسپکٹرنے بھی حملہ کی شکایت درج کروائی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button