جرائم و حادثات

ماں بیٹی کا بندوق بردار لٹیرے سے مقابلہ۔ حیدرآباد میں خواتین کی بہادری کا واقعہ۔ کیسے ہوا سب کچھ ویڈیو دیکھیں

حیدرآباد۔ حیدرآباد میں ایک بندوق بردار کو اس وقت فرار ہونے پر مجبور ہونا پڑا جب ماں بیٹی اس پر ٹوٹ پڑے۔ خواتین کی بہادری کا یہ واقعہ حیدرآباد کے بیگم پیٹ رسول پورہ علاقہ میں جمعرات شام پیش آیا۔ ذرائع کے مطابق ایک شخص جو ہیلمٹ لگائے ہوئے اور بیگ لیے ہوئے تھا خواتین کے مکان میں داخل ہوا اور اس نے ان پر بندوق تان دی۔

 

سمجھا جاتا ہے کہ وہ ان کے مکان میں ڈکیتی کے مقصد سے پہنچا تھا۔ گھر میں موجود ماں بیٹی نے بندوق کی پرواہ نہیں کی اور فوری حرکت میں آگئے اور ڈاکو پر جھپٹ پڑے‌ جس کے ساتھی وہ پریشان ہو گیا، ماں اور بیٹی دونوں اس پر جھپٹ پڑے شروع میں ڈاکو ان پر بھاری بھاری پڑا لیکن بعد میں ماں اور بیٹی کی بہادری کے نتیجہ میں ڈاکو پریشان ہو گیا اور اس نے وہاں سے بھاگنے میں ہی عافیت سمجھی۔

 

اس دوران ماں نے ڈاکو کے ہاتھ سے بندوق بھی چھین لی تھی۔ آخر کار ڈاکو ماں بیٹی سے بچتا بچاتا دوڑتا ہوا ان کی گیٹ سے باہر نکل پڑا۔ معلوم ہوا ہے کہ مقامی افراد نے اسے پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا تاہم پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔

متعلقہ خبریں

Back to top button