جرائم و حادثات

بیٹی کو تالاب میں پھینک کرماں نے کرلی خودکشی

زید پور، بارہ بنکی۔(ابوشحمہ انصاری) 2 سالہ بچی کو تالاب میں پھینک کرایک خاتون نے خودکشی کرلی۔یہ قصبہ زید پور کی گرام پنچایت رام پور مجرے پاٹ مٸو میں سیما راوت کا ماٸکہ ہے۔ سیما راوت اپنے ماٸکے آئی ہوئی تھی۔کل صبح سیما راوت نے اپنی 2 سالہ بیٹی ندھی کو گھر کے پیچھے تالاب میں پھینک کرخود بھی پھانسی لگا لی۔ گھر والوں نے بیٹی کو پھندے سے لٹکتے دیکھا تو حیران رہ گئے۔ جب معصوم بچی کی تلاش جاری تھی تو تالاب سے اس کی لاش برآمد ہوئی۔اطلاع ملتے ہی سی او صدر سمیت ترپاٹھی، ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس اکھلیش سنگھ اور زید پور پولیس موقع پر پہنچی اور تحقیقات شروع کی۔ واقعہ کے بارے میں ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ آف پولیس نے کہا کہ تحقیقات کے دوران پتہ چلا ہے کہ سیما راوت ذہنی طور پر کمزور تھی۔اس سے قبل بھی متوفی سیما راوت جان دینے کی کوشش کر چکی ہے، واقعے کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ خبریں

Back to top button