جرائم و حادثات

جوتے میں چھپا کر دبئی سے لایا تھا ڈیڑھ کلو سونا _ حیدرآباد ایرپورٹ پر پکڑا گیا

حیدرآباد _ 11 اگست ( اردولیکس) حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ پر ڈیڑھ کلو سونا پکڑا گیا۔جو جوتے اور بیاگ میں چھپا کر دبئی سے لایا گیا تھا

 

شمس آباد کے راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر دبئی سے حیدرآباد آنے والے طیارہ کے ایک مسافر کی ڈائرکٹوریٹ آف ریونیو انٹلی جنس کی ٹیم نے تلاشی لی۔ خفیہ اطلاع پر یہ تلاشی لی گئی تھی۔ مسافر کے جوتوں اور کمر سے لگے ہوئے بیاگ کی اسکیاننگ کی گئی جس میں تقریباً دیڑھ کلو سونا چھپاکر لایا جارہا تھا۔

 

اس شخص کو حراست میں لیتے ہوئے جوتے اور بیاگ میں چھپائے گئے سونے کو ضبط کرلیا گیا۔ عہدیداروں نے بتایا کہ ضبط کردہ سونا 1,390 گرام تھا جس کی مالیت ایک کروڑ 6 لاکھ روپے بتائی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button