نیشنل
بچوں کو الکٹرک سائیکلیں دینے سے متعلق مودی کے بیان کا سچ

نئی دہلی: پی آئی بی کے فیکٹ چیک یونٹ نے واضح کیا ہے کہ بچوں کو مفت الیکٹرک سائیکلیں دینے کے تعلق سے سوشل میڈیا پر پھیلائی جانے والی خبریں مکمل طور پر بے بنیاد ہیں۔
"GovtEdge” نامی فیس بک پیج پر وزیر اعظم نریندر مودی کے نام سے ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے جس میں یہ دعویٰ کیا گیا ہے کہ تمام بچوں کو مفت الیکٹرک سائیکلیں دی جائیں گی۔پی آئی بی فیکٹ چیک کے مطابق یہ ویڈیو مصنوعی ذہانت سے تیار کردہ نقلی ویڈیو ہے۔
مرکزی حکومت یا وزیر اعظم کی جانب سے ایسی کوئی بھی اعلان نہیں کیا گیا ہے۔حکام نے عوام کو ہدایت دی ہے کہ اس طرح کی گمراہ کن ویڈیوز پر یقین نہ کریں اور اسے آگے شیئر نہ کریں۔ سرکاری اسکیموں سے متعلق درست
معلومات کے لیے صرف سرکاری ویب سائٹس سے رجوع کیا جائے۔



