جنرل نیوز
علمی و ادبی شخصیت فراست علی خسرو کا انتقال۔ بعد عصر نماز جنازہ اور تدفین

کے این واصف
جناب میر فراست علی خسرو پیر کی علی الصباح اپنے خالق حقیقی سے جاملے۔ وہ ایک عرصہ سے علیل تھے۔ نماز جنازہ مسجد قباء سعیدآباد میں بعد نماز عصر اداکی گئی اور مسجد الٰہی چادر گھاٹ سے متصل قبرستان مین تدفین عمل میں آئی۔
فراست علی خسرو نے ایک طویل عرصہ ریاض سعودی عرب میں گزارا۔ اور چند برس قبل مستقل طور پر حیدرآباد لوٹ آئے تھے۔ خسرو ایک علمی ادبی شخصیت کے طور پر جانے جاتے تھے۔ ان کا مطالعہ بڑا وسیع تھا۔ ان کی ذاتی لائبریری میں ہزاروں کتابیں تھیں۔
فراست علی خسرو ایک اچھے شاعر تھے اور ریاض مین ادبی محافل کے بہترین ناظم کے طور پر شہرت رکھتے تھے۔