جرائم و حادثات

شیر خوار بچہ کے ساتھ خاتون لفٹ کے گڑھے میں گرپڑی۔حیدرآباد‌ میں‌ دلخراش حادثہ

حیدرآباد: شہر کے علاقہ خیرت آباد میں لفٹ حادثے میں ایک خاتون ہوگئی جبکہ اس کی گود میں موجود شیر خوار بچہ زخمی ہوگیا۔

 

پولیس کے مطابق خیرت آباد آنند نگر کالونی میں واقع بھاونا اپارٹمنٹس کی پانچویں منزل پر 58 سالہ خاتون رادھا گود میں اپنے نواسہ جویل کو لئے لفٹ میں سوار ہونے کی کوشش کررہی تھی۔ یہ پرانی گرل والی لفٹ بتائی گئی ہے۔

 

خاتون نے متعدد مرتبہ کوشش کی جس کے بعد لفٹ کی آہنی گرل کھل گئی حالانکہ اس وقت تک لفٹ وہاں تک نہیں پہنچی تھی، اس بات سے لا علم خاتون نے جیسے ہی اندر قدم رکھا وہ بچہ کے ساتھ لفٹ کے شافٹ (گڑھے) میں گر پڑی۔

 

شدید چوٹیں آنے کے باعث خاتون کی موقع پر ہی موت واقع ہوگئی جبکہ بچہ شدید طوپر پر زخمی ہوگیا۔پولیس اور فائر بریگیڈ کی ٹیموں نے وہاں پہنچ کر کافی مشقت کے بعد خاتون کی نعش کو باہر نکالا

 

جبکہ بچہ کو علاج کیلئے ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں وہ زیر علاج ہے۔

متعلقہ خبریں

Back to top button