انٹرٹینمنٹ

آئی پی ایل کا آج شام فائنل میچ _ گجرات ٹائٹنس اور چنئی سوپر کنگز کے درمیان مقابلہ

آئی پی کرکٹ میں آج اتوار کی شام احمدآباد کے نریندر مودی اسٹیڈیم میں فائنل میچ میں دفاعی چمپئن گجرات ٹائٹنس، چار مرتبے کی چمپئن چنئی سپر کنگز کا سامنے کرے گی۔

گجرات ٹائٹنس دوسرے کوالیفائر میچ میں ممبئی انڈینس کو ہرانے کے بعد فائنل میں پہنچی ہے۔

مہیندر سنگھ دھونی کی قیادت والی چنئی سپرکنگز اگر یہ میچ جیت جاتی ہے تو اُس کیلئے یہ پانچواں خطاب ہوگا اور وہ سب سے زیادہ آئی پی ایل ٹرافی جیتنے والی ممبئی انڈینس کی برابری کرلے گی۔ وہیں ہاردک پانڈیا کی کپتانی والی ٹیم گجراٹ ٹائٹنس، اگر یہ میچ جیت جاتی ہے تو وہ اپنے ابتدائی دو سال میں لگاتار دو خطاب جیتنے والی پہلی ٹیم بن جائے گی۔

ہاردک پانڈیا کی قیادت والی ٹیم نے گروپ مرحلے میں 14 لیگ میچوں میں سے 10 میں جیت حاصل کی اور وہ اِس سال کے پلے آف میں جگہ بنانے والی پہلی ٹیم تھی

متعلقہ خبریں

Back to top button