تلنگانہ

تلنگانہ بی جے پی کو لگا ایک اور جھٹکا _ سینئر لیڈر جی ویویک نے چھوڑ دی پارٹی

حیدرآباد _ یکم نومبر ( اردولیکس) تلنگانہ بی جے پی کو آج اس وقت شدید جھٹکا لگا جب اس پارٹی کے سینئر لیڈر و سابق رکن پارلیمنٹ جی ویویک وینکٹ سوامی پارٹی سے استعفی پیش کردیا۔

گزشتہ چند دنوں سے ویویک کے تعلق سے یہ اطلاعات گشت کررہی تھی کہ وہ بی جے پی چھوڑنے والے ہیں لیکن انہوں نے کئی مرتبہ ان اطلاعات کو مسترد کردیا۔ تاہم آج انہوں نے بی جے پی سے مستعفی ہونے کا اعلان کرتے ہوئے استعفی کا مکتوب ریاستی صدر کشن ریڈی کو روآنہ کردیا۔

جی ویویک کو بی جے پی نے تلنگانہ اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی کا انتخابی منشور تیار کرنے کے لئے منشور کمیٹی کا چیئرمین مقرر کیا تھا تاہم انھوں نے بی جے پی کے تمام عہدوں سے استعفی پیش کردیا ہے

متعلقہ خبریں

Back to top button