جنرل نیوز

جناب شیخ علی صابری خادم ملت کی ملی ،فلاحی،سماجی و سیاسی خدمات پر تہنیت

نظام آباد 25/ (اردو لیکس) شہر نظام آباد کی ملی ،فلاحی سماجی ،سیاسی دیرینہ طویل خدمات کا ریکارڈ رکھنے والی معزز شخصیت خادم ملت جناب شیخ علی صابری صدر فیض العلوم سوسائٹی پھولانگ نظام آباد کی ان کی سماج و معاشرہ ‌‌کے لئے انجام دی گئی گرانقدر خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے نوید اقبال رکن تلنگانہ اسٹیٹ حج کمیٹی و صدر ضلع اقلیتی سیل ٹی آر ایس پارٹی نظام آباد، سنئیر کارپوریٹر ڈیویژن (58) دھاروگلی ایم اے قدوس، اکبر حسین کارپوریٹر ڈیویژن (46) پھولانگ ڈاکٹر اختر احمد خان ڈائریکٹر نوڈا نے ایس اے ایس ٹریڈرس پر منعقدہ تقریب میں انہیں گلپوشی کرتے ہوئے تہنیت پیش کی اس موقع پر ان قائدین نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ شیخ علی صابری گزشتہ کئی سالوں سے ملی و فلاحی ،سماجی اور سیاسی سرگرمیوں میں مصروف عمل رہتے ہوئے ناقابل فراموش خدمات انجام دی ہیں ان قائدین نے کہا کہ جب کبھی ملی مسائل پر آواز بلند کی گئی شیخ علی صابری نے ان تمام جلسوں و پروگراموں میں شرکت کرتے ہوئے اس سے کامیابی سے ہمکنار میں اہم رول ادا کیا وہ ضلع کلکٹرس کی جانب سے طلب کئے گئے تمام امن کمیٹی اجلاسوں میں بلا ناغہ شرکت کرتے ہوئے اپنی ایک منفرد شناخت بنائی امن کمیٹی کے اجلاس میں اظہار خیال کے موقع پر شیخ علی صابری نے ضلع انتظامیہ کو امن و ضبط کی برقراری کیلئے مناسب و زریں تجاویز پیش کی آس کے علاوہ گنیش نمرجن کے موقع پر شہر حساس مقامات اور مساجد پر امن کمیٹی کے رکن کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دی آن قائدین نے کہا کہ شیخ علی صابری کو اس بات کا اعزاز حاصل ہے کہ وہ مختلف کمیٹیوں میں شامل کئے گئے جن میں قابل ذکر مسلم پرسنل لا کمیٹی نظام آباد ، شامل ہے صدر فیض العلوم سوسائٹی کی حیثیت سے بھی نمایاں خدمات انجام دی آن قائدین نے توقع اظہار کیا کہ شیخ علی صابری مستقبل میں بھی اپنی ملی و فلاحی سماجی سیاسی سرگرمیوں کا سلسلہ جاری رکھتے ہوئے مزید خدمات انجام دیں گئے اللہ تبارک و تعالیٰ سے درازی عمر کے لئے دعا کی شیخ علی صابری نے خلوص مند احباب کی جانب سے انہیں تہنیت پیش کرنے پر ان سے اظہار تشکر کیا

متعلقہ خبریں

Back to top button